- Get link
- X
- Other Apps
سعودی عرب نے کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) تین گنا بڑھانے اور سرکاری ملازمین کو ملنے والے رہائشی الاؤنس کو معطل کرنے کے ’تکلیف دہ‘ فیصلے کیے ہیں۔
عالمی وبا اور بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی طلب اور قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے سعودی عرب کی آمدن میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کا شمار تیل برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں کیا جاتا ہے۔
سعودی عرب نے دو سال قبل وی اے ٹی متعارف کرایا تھا تاکہ یہ اپنی معیشت کا خام تیل کی عالمی منڈیوں پر انحصار کم کر سکے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 1 جولائی سے وی اے ٹی 5 فیصد کے بجائے 15 فیصد ہوجائے گا۔ جبکہ 1 جون سے رہائشی الاؤنس بھی معطل کر دیا جائے گا۔ اس ایمرجنسی منصوبے سے 26.6 ارب ڈالر کے اضافے کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ محمد الجدان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ: ’یہ اقدامات تکلیف دہ ہیں لیکن یہ ضروری اس لیے ہیں تاکہ درمیانے اور لمبے عرصے کے لیے مالی اور معاشی استحکام حاصل کیا جاسکے۔۔۔ اور کورونا وائرس کے بحران پر کم سے کم نقصان کے ساتھ قابو پایا جاسکے۔‘
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment