Build Better Websites & Funnels

گوگل نے پاکستان میں عوامی نقل و حرکت پر رپورٹ جاری کردی



 گوگل نے پاکستان میں عوامی نقل و حرکت پر رپورٹ جاری کردی ہے، پاکستان میں ریٹیل اور تفریحی مقامات پر عوامی نقل وحرکت میں ستر فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے تیزی کے ساتھ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
گوگل کی پاکستان میں نقل وحرکت کے حوالے انکشاف کیا گیا ہے کہ تفریحی مقامات اور دیگر جگہوں پر عوام کی نقل وحرکت ستر فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں ریسٹورانٹ ، کیفے،شاپنگ سینٹرز ، سنیما سمیت لائبریری اور دیگر مقامات شامل ہیں۔ میڈیکل سٹورز اور سپرمارکیٹس میں عوامی نقل و حرکت میں 55 فیصد کمی آئی ہے۔
پارکس میں آنے والے افراد کی تعداد میں پینتالیس فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
 اٹھارہ فیصد لوگ گھروں میں رہ رہے ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال میں باسٹھ فیصد کمی ہوئی ہے 


Comments