Build Better Websites & Funnels

مقبول 'دیریلیش ارطغرل' ڈراما خاص کیوں ہے


شاید آپ کو علم نہ ہو کہ ارطغرل ترک زبان کا لفظ ہے جو 2 الفاظ ار اور طغرل سے بنا ہے اور اس کا مطلب جنگجو ہیرو ہے۔

پاکستان میں کئی سال سے ترکی کے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت 'دیریلیش ارطغرل کو ملی ہے، اس کی مثال نہیں ۔
اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے یہ ایک شاہکار ڈراما ہے- جو ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے


ڈرامے کی کہانی تو آپ دیکھ ہی رہے ہوں گے اور مختلف آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر بھی اس کے تمام سیزن موجود ہیں جن کو دیکھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سطلنت عثمانیہ کی بنیاد ارطغرل غازی نے رکھی جو ان کے بیٹے ۔عثمان نے قائم کی تھی ۔

ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا نام انجین التان دوزیتان ہے جو 26 جولائی 1979 کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئے اور وہ بتاتے ہیں کہ والدین نے ان کا نام ترک اداکاروں انگین کاگلر اور التان اربولک پر رکھا تھا، یعنی والدہ نے انگین اور والد نے التان
انہوں نے تھیٹر کی تعیم حاصل کرنے کے بعد ایک ٹی وی سیریل رخسار سے یرئیر کا آغاز کیا تھا اور متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں 
مگر 2014 سے 2019 تک ارطغرل کے کردار نے انہیں دنیا بھر میں مشہور کردیا ہے

Comments