Build Better Websites & Funnels

لاہور سمیت پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ


لاہور سمیت پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ۔ ان بڑے شہروں میں شہروں میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور گجرات شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 
میں نرمی کے سلسلے میں ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں۔


جبکہ پنجاب کے 15 اضلاع میں کورونا کے کم پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 4 روز نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ صوبے میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں دکانیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ پنجاب بھر میں تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

Comments