Build Better Websites & Funnels

نواز شریف اورمریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کا تحریری فیصلہ جاری



احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے

احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے یہ تحریری فیصلہ جاری کیا عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی ہے.




احتساب عدالت کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کا ریفرنس ابھی دائر نہیں کیا گیا، ریفرنس کے بغیر کیس کی سماعت کرنا عدالتی وقت کا ضیاع ہے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے پر طلب کیا جائے گا

Comments