- Get link
- X
- Other Apps
انڈیا میں تبلیغی جماعت اور اس کے امیر مولانا محمد سعد کاندھالوی ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ ان کی سرخیوں میں ہونے کی وجہ دلی میں منعقد ہونے والا ایک اجتماع ہے جس کے بعد انڈیا کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کووڈ 19 کے متعدد کیس سامنے آئے ہیں
دلی پولیس نے منگل کو مولانا محمد سعد کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا نے نظام الدین بستی میں ایک بڑے مذہبی جلسے کا انعقاد کر کے حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔
میڈیا نے جب مولانا سعد کے بارے میں معلومات شروع کی تو منگل کی رات انھوں نے ایک ویڈیو جاری کر کے یہ پیغام عام کیا کہ ان دنوں وہ خود ساختہ تنہائی میں ہیں۔
اب لوگوں کو اس بارے میں دلچسپی ہے کہ مولانا محمد سعد کون ہیں؟
اگر آپ ان کے بارے میں گوگل کر کے کوئی معلومات حاصل کرنا چاہیں تو آپ کو کوئی خاص معلومات حاصل نہیں ہو گیں اور نہ ان کی تصاویر یا ویڈیو ملے گیں۔ اگر ان کے بارے میں کچھ آرٹیکل موصول بھی ہوں گیں تو غلط یا بے بنیاد معلومات پر مبنی ہوں گے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment