Build Better Websites & Funnels

’پاکستان کے سخی اور مخیر عوام کورونا کے خلاف متحد


گذشتہ دو ہفتوں سے کراچی میں کریانے کی دکانوں کے باہر ایک حیرت انگیز منظر نظر آ رہا ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنی ضروریات کی خریداری کے بعد جلد از جلد گھر جانے کے بعد کئی پاکستانی شہری سڑکوں اور گلیوں میں کھڑے اُن لوگوں کی مدد میں مصروف نظر آ رہے ہیں جو ضرورت مند ہیں اور ان کے پاس نہ کھانے کو کچھ ہے نہ    پناہ لینے کے لیے کوئی جگہ



دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح پاکستان نے بھی اس عالمی وبا سے مقابلے کے لیے سماجی دوری اور اسی نوعیت کے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جیسے سکولوں کو بند کرنا، عوامی مقامات پر جمع ہونا اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑی حد تک محدود کرنا۔
لیکن دوسرے ممالک کے برعکس، پاکستان میں ان اقدامات، بالخصوص اگر یہ پابندیاں طویل عرصے تک عائد رہتی ہیں، تو ان کے اثرات معاشی طور پر کہیں زیادہ نقصان دہ اور حتیٰ کہ جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایک خطاب میں کہا کہ انھیں خدشہ ہے کہ اگر مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا تو کورونا سے زیادہ پاکستانی کہیں بھوک سے نہ مر جائیں



Comments