Build Better Websites & Funnels

کورونا وائرس: نرس اریما نسرین بھی کووڈ-19 سے جان کی بازی ہار گئیں



برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں خدمات انجام دینے والی نرس اریما نسرین بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئی ہیں

36 سالہ اریما طبیعت زیادہ بگڑنے پر برطانیہ کے والسال ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں، وہ خود بھی اسی ہسپتال میں کام کرتیں تھیں۔
والسال میں برطانوی ادارہ برائے صحت نیشنل ہیلتھ سروسز کے سربراہ رچرڈ بیکن نے بی بی سی کو تین بچوں کی والدہ اریما نسرین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
گذشتہ ہفتے برطانوی چینل سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کی 22 سالہ بہن کازیما نے کہا تھا کہ ان کی صحت مند بہن اس وقت اپنی سالانہ چھٹیوں پر تھیں جب ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں

Comments